پشاور: خیبر پختونخواہ کے وزیر برائے صحت ڈاکٹر ہاشم کا کہنا ہے کہ پشاور کے سکول میں بچوں کی حالت غیر ہونے کی وجہ گھبراہٹ (Panic) تھی.
واضح رہے کہ پشاور کے ایک سکول میں پولیو ویکسین دینے کے بعد 75 بچوں کی حالت غیر ہوگئی تھی اور ان کو حیات آباد میڈیکل کمپلکس لے جایا گیا. سکول کے ایک ٹیچر کے مطابق تمام بچوں کی حالت پولیو ویکسین لینے کے بعد غیر ہوئی.
ترجمان وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بچوں کی حالت ویکسین لینے کے بعد خراب ہوئی تاہم پولیو ویکسین کو ذمہ دار ٹھرانہ ابھی قبل از وقت ہوگا.
اشتہار