حکومت کا آئی ایم ایف کے افسر رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک بنانے پر غور

اسلام آباد: نئے گورنر اسٹیٹ بینک کیلئے آئی ایم ایف میں تعینات سینئر نمائندے ڈاکٹر رضا باقر سمیت دیگر ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

نئے گورنر اسٹیٹ بینک کیلئے آئی ایم ایف میں تعینات سینئر افسر ڈاکٹر رضا باقر سمیت دیگر ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری کا نوٹی فیکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

مشیرخزانہ نے کہا کہ جو اچھے لوگ ہیں ان کو واپس لایا جا رہا ہے، رضا باقر سمیت جو اچھے لوگ ہیں ان سے رابطہ کررہے ہیں، وزیراعظم کی ٹیم گورنراسٹیٹ بنک کے عہدے کیلیے دیگرشخصیات سے بھی رابطےمیں ہے۔

واضح رہے کہ رضا باقر اس وقت مصر میں آئی ایم ایف کے عہدیدار ہیں اور نئے گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے پرتعیناتی کے لیے پاکستانی حکام نے رضا باقر سے رابطہ بھی کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ رضا باقرگورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوارہیں۔

اشتہار


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں