کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 4 اہلکار شہید

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مِنی مارکیٹ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید 8 زخمی ہوگے.

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا منی مارکیٹ میں الہدیٰ مسجد کے قریب ہوا، دھماکے کے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ دھماکے سے پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ہسپتال میں سینئر ڈاکٹرز طلب کر لیا گیا۔

سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کے حساس علاقوں میں سے ایک ہے جہاں اس سے قبل بھی دہشت گردی کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔

اشتہار


اپنا تبصرہ بھیجیں