حیران کن فیچرز سے لیس انتہائی سستا فلیگ شپ فون

چینی کمپنی اوپو کے ذیلی برانڈ رئیلم نے ایسا فلیگ شپ فون متعارف کرایا ہے جو انتہائی سستا ہونے کے ساتھ بہترین فیچرز سے لیس ہے۔

رئیلم ایکس نامی اسمارٹ فون اس کمپنی کا پہلا فلیگ شپ فون ہے جو کہ اس برانڈ کی دیگر ڈیوائسز کے مقابلے میں بہت زیادہ طاقتور اور فلیگ شپ فیچرز سے لیس ہے مگر اس کی قیمت حیران کن حد تک کم ہے۔

رئیلم ایکس میں اسنیپ ڈراگون 710 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 6.53 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جو لگ بھگ بیزل لیس ہے یعنی نوچ سے پاک۔

نوچ ختم کرنے کے لیے کمپنی نے 16 میگاپکسل پوپ اپ سیلفی کیمرا دیا ہے جبکہ ایک خاص فیچر فنگر پرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر دینا ہے جو عام طور پر فلیگ شپ فون میں ہی نظر آتا ہے۔

3765 ایم اے ایچ بیٹری کے لیے اوپو کی وی او او سی 3.0 فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے کلر او ایس سکس سے کیا ہے جبکہ 4 سے 6 جی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج اور 8 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں۔

ریل می اس فون کے تین ورژن متعارف کرؤائے گا جو کہ Realme X, Realme X Pro, اور Realme X Lite ہوں گے.

اس فون کے بیک پر دو کیمرے موجود ہیں جو کل 48 میگا پکسل کے طور پر کام کریں گے. ایک 5 میگا پکسل کا کیمرہ اضافی ہوگا جو ڈیپتھ سنسر کا کام کرے گا۔

اس کی قیمت 1499 چینی یوآن (31 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے 1799 یوآن (38 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) تک ہے (ریم اور اسٹوریج آپشنز کے مطابق)۔

یہ فون 20 مئی سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے بعد دیگر ممالک میں اسے متعارف کرایا جائے گا۔

اشتہار


اپنا تبصرہ بھیجیں