India Election 2019 Results

بی جے پی نے بھارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی

ھارت میں لوک سبھا ( ایوانِ زیریں) کے 17ویں انتخابات میں نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) واضح برتری کے ساتھ لگاتار دوسری مرتبہ کامیابی کی جانب گامزن ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں حکومت بنانے کے لیے 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور مقامی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے اتحاد نے 344 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ‘ بھارتیہ جنتا پارٹی کو عظیم کامیابی سے ہمکنار کروانے پر نریندر مودی کی مشکور ہوں’۔

کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے انتخابات میں شکست کو تسلیم کرتے ہوئے بی جے پی کو مبارکباد دی ہے. راہول گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ عوام ہی فیصلہ کن طاقت رکھتے ہیں اور عوام کی راہے کو کانگریس تسلیم کرتی ہے.

کانگریس پارٹی کے صدر راہول گاندھی امیٹھی سے اپنی آبائی نشست بی جے پی کی امیدوار سمرتی ایرانی کے مقابلے میں ہار چکے ہیں۔ راہول گاندھی ملک کی جنوبی ریاست کیریلا سے بھی امیدوار تھے جہاں سے وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے ہیں۔

اشتہار


اپنا تبصرہ بھیجیں