بھارت: تربیتی مرکز میں آگ لگنے سے 20 طلبہ ہلاک

بھارتی ریاست گجرات کے علاقے سورت میں کوچنگ سینٹر میں آگ لگنے سے 16 طالبات سمیت 20 طلبہ ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

انڈین میڈیا کے مطابق مطابق سورت پولیس کمیشنر ستائش کمار مہشرا نے بتایا کہ ’کوچنگ سینٹر کی چوتھی منزل پر آگ بھڑک اٹھی اور چند ساعتوں میں پورے فلور پر پھیل گئی‘۔

انہوں نے بتایا کہ طلبہ نے بلڈنگ کی چوتھی اور تیسری منزل سے جھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچانے کی کوشش کی تاہم اس میں متعدد زخمی بھی ہوئے‘۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دکھاجا سکتا ہے کہ بلڈنگ سے آگ کے خوفناک شعلے بلند ہورہے ہیں جبکہ تقریباً 10 طالبہ و طالبات نے بلڈنگ سے چھلانگ لگائی اور کئی دیگر دیوار سے لٹکے ہوئے تھے۔

واقعہ پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے افسوس کا اظہار کیا اور گجرات کے حکام سے زخمیوں کی ہرممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کے لیے جلد صحتیاب ہونے کی تمنا ظاہر کی۔

واضح رہے کہ تیسری دنیا کے بیشتر ممالک میں کثیرالمنزلہ عمارات کی تعمیر کے دوران عالمی میعار کو مد نظر نہیں رکھا جاتا جس کی وجہ سے ہرسال ہزاروں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں.

اشتہار


اپنا تبصرہ بھیجیں