حکومت ختم نہ ہوئی تو عمران خان ملک کو مزید تباہ کردے گا، آصف زرداری

حیدر آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو گرانا ہوگا اگر یہ حکومت ختم نہیں ہوئی تو عمران خان ملک کو مزید تباہ کردے گا۔

اپنے بیان میں سابق صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریبوں کی خدمت کی ہے یہ ہمارے منشور میں شامل ہے، میں ملک کے عوام کی پریشانیوں اور غم کو بخوبی جانتا ہوں۔

آصف زرداری نے کہا کہ ہمیں عمران خان کی حکومت کو گرانا ہے اگر حکومت ختم نہیں کی تو یہ ملک کو مزید تباہ کر دے گا، سوال یہ نہیں کہ کیا ہمیں حکومت کرنے کا شوق ہے؟ بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ اگر عمران خان نہیں گیا تو یہ اس ملک کا ایسا حال کرے گا کہ پھر ہم سے بھی نہیں سنبھلے گا۔

اشتہار


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں