بھارت کی ریاست بہار میں گرمی کی لہر سے 61 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست بہار میں شدید گرمی کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم ازکم 61 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق یہ ہلاکتیں تین اضلاع میں ہوئی ہیں جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ تھا۔ ۔ان کا کہنا تھا کہ ہفتے کی دوپہر کو اچانک یہ افسوس ناک واقعہ سامنے آیا اور ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد ہسپتال پہنچے۔

اکثر ہلاکتیں ہفتے کی رات کو ہوئی تھیں اور چند اموات اتوار کو صبح ہوئیں ۔ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مزید مریض ہسپتال لائے جارہے ہیں جن کا علاج ہورہا ہے اور اگر گرمی کا یہ سلسلہ جاری رہا تو مزید اموات کا خدشہ ہے ۔اموات کے حوالے سے کہا گیا کہ 27 افراد اورنگ آباد، 15 افراد گیا، نواڈا ضلعے میں 7 افراد اور باقی دیگرعلاقوں میں دم توڑ گئے۔

واضح رہے کہ موسمیاتی تغیرات کی وجہ سے گرم ممالک میں درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری تک بڑھ گئے ہیں اور بارشیں سے معمول سے کم ہورہی ہیں.

اشتہار


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں