واشنگٹن: فلا ڈیلفیا کی بندرگاہ پر یورپ جانے والے بحری جہاز سے ایک ارب ڈالر مالیت کی 16.5 ٹن کوکین برآمد ہوئی جو امریکا کی تاریخ میں منشیات کی پکڑی جانے والی سب سے بڑی کھیپ ہے۔
امریکی حکام کے مطابق فلاڈیلفیا کی بندرگاہ پر ایک جہاز سے 16.5 ٹن کوکین برآمد کی گئی ہے جس کی مالیت عالمی منڈی میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ بنتی ہے۔
*BREAKING NEWS* 16.5 tons of cocaine has an approximate street value of over $1 billion. @ICEgov @CBPMidAtlantic @PhillyPolice @USCG https://t.co/GoY2bz4LlE
— U.S. Attorney EDPA (@USAO_EDPA) June 18, 2019
فلاڈیلفیا کے اٹارنی جنرل ولیم مک سوائن نے سوشل میڈیا اس بات کی تصدیق کی کہ یہ امریکی تاریخ میں پکڑی جانے والی منشیات کی سب سے بڑی کھیپ ہے جسے سات کنٹینروں میں چھپایا گیا تھا۔
منشیات برآمد ہو نے کے بعد بحری جہاز کے عملے کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن پر وفاقی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔
اشتہار
Publish educational news also must on daily basis thanks