کلبھوشن کے ساتھ پاکستانی قوانین کے مطابق ہی سلوک ہوگا، وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو پاکستان کی تحویل میں ہی رہے گا اور اس کے ساتھ پاکستانی قوانین کےمطابق ہی سلوک ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی کمانڈر کلبھوشن کے خلاف عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی فتح ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان کی تحویل میں ہی رہے گا اور اس سے پاکستان کے قوانین کے مطابق برتاؤ کیا جائے گا۔

اشتہار


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں