Jinnah International Airport

ایئرپورٹس پر سامان کی ریپنگ کا ٹھیکہ ائیر مارشل (ر) شاہد لطیف کی کمپنی کو مل گیا

لاہور: ملک کے تمام ائیرپورٹس پر پلاسٹک ریپنگ کا ٹھیکہ ائیر کیرو کمپنی کو دے دیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر مسافروں کے سامان کی پلاسٹک ریپنگ لازمی قرار دے دی ہے اور اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

لازمی پلاسٹک ریپنگ کا ٹھیکہ ائیر مارشل (ر) شاہد لطیف کی کمپنی ایئرکیرو کو دیا گیا ہے، اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ ایئرکیرو کمپنی مسافروں سے فی بیگ 50 روپے وصول کرے گی۔

اشتہار


اپنا تبصرہ بھیجیں