بھارتی فضائیہ کو امریکا سے ‘اپاچی’ ہیلی کاپٹرز کی پہلی کھیپ موصول

امریکا نے 4 برس پہلے ہونے والے معاہدے کے تحت بھارتی فضائیہ کو 22 جنگی ‘اپاچی’ ہیلی کاپٹرز میں سے 4 ہیلی کاپٹرز کی پہلی کھیپ حوالے کر دی جبکہ اگلے ہفتے دوسری کھیپ بھی پہپنچا دی جائے گی۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کو چار برس قبل ہوئے اربوں ڈالر مالیت کے 22 ‘اے ایچ-64 ای اپاچی’ ہیلی کاپٹرز کے معاہدے کی پہلی کھیپ ہندان ایئربیس پر حوالہ کردی گئی۔

امریکی کمپنی کا کہنا تھا کہ اپاچی ہیلی کاپٹرز کی پہلی کھیپ بھارت پہنچ گئی ہے اور 4 ہیلی کاپٹرز کی دوسری کھیپ اگلے ہفتے حوالے کردی جائے گی۔

بھارت پہنچائے گئے ہیلی کاپٹرز کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ‘آٹھوں ہیلی کاپٹرز کو پٹھان کوٹ ایئرفورس اسٹیشن منتقل کر نے کے بعد ستمبر میں باقاعدہ طور پر بھارتی ایئرفورس میں شامل کردیا جائے گا’۔

خیال رہے کہ اے ایچ-64 ای اپاچی دنیا کے جدید ترین فوجی ہیلی کاپٹرز میں شامل ہیں جو مختلف صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں اور امریکی فوج کے زیراستعمال ہیں۔

بھارتی ایئرفورس نے امریکی حکومت اور بوئنگ لمیٹڈ کے ساتھ ستمبر 2015 میں اربوں ڈالر مالیت کے 22 ہیلی کاپٹرز کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، اس کے علاوہ وزارت دفاع نے 2017 میں بوئنگ سے 4 ہزار 168 کروڑ بھارتی روپے قیمت پر فوج کے لیے اسلحہ سسٹم کے ساتھ 6 اپاچی ہیلی کاپٹرز کی منظوری دی تھی۔

اشتہار


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں