جموں و کشمیرمیں پابندیوں اورگرفتاریوں پرسخت تشویش ہے، امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کو جموں و کشمیر میں حالیہ پابندیوں اور گرفتاریوں پرسخت تشویش ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا جموں و کشمیرکی صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہے، امریکا کو جموں و کشمیر میں حالیہ پابندیوں اورگرفتاریوں پر سخت تشویش ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کیا جائے، جموں وکشمیر میں قانونی ضابطوں کی پاسداری اورمتاثرہ حلقوں سے بات چیت کی حمایت کرتے ہیں۔

محکمہ خارجہ کی ترجمان نے ایک سوال کےجواب میں یہ بھی کہا کہ ہم بھارت کے سامنے کشمیر میں انسانی حقوق کا معاملہ بار بار اٹھاتے رہے ہیں۔

اشتہار


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں