رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ، 12 مسافر زخمی

پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کو ٹوبہ ٹیک سنگھ ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 12 مسافر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرین کا انجن اور 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے کے باعث ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے تمام مسافر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیے جبکہ ریلیف ٹرین اور انجن کو حادثے کی جگہ روانہ کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ٹرین کو ٹوبہ ٹیک سنگھ اسٹیشن پر رکنا تھا مگر ایسا نہ ہوا۔

اشتہار


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں