فوجی قوت سے زیادہ طاقتور اخلاقی قوت ہوتی ہے، آرمی چیف

general-qamar-javed-bajwa

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوجی قوت سے زیادہ طاقتور اخلاقی قوت ہوتی ہے اور ایمانداری سے اپنا جائزہ نہیں لیں گے تو کوئی ہماری مدد نہیں کرے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سندھ کے نوجوانوں کے نمائندہ وفد نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ان سے گفتگو کی۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ سندھ پاکستان کی جان ہے اور ملک بنانے میں سندھ نے اہم کردار ادا کیا، ہم نے ملک کو وہاں لے جانا ہے جو اس کا حق بنتا ہے، اگر ہم ایمان داری سے اپنا جائزہ نہیں لیں گے تو کوئی اور ہماری مدد نہیں کرے گا، ہم نے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو میرٹ کی بنیاد پر کام کرنا ہوگا

اشتہار


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں