مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر اور گگلی کے مؤجد عبدالقادر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز اسپنر عبدالقادر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، ان کے بیٹے سلمان قادر نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

سلمان قادر نے بتایا کہ والد عبدالقادر کو ہارٹ اٹیک ہوا اور انہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔ سلمان قادر کا کہنا تھا کہ والد نے ہمیشہ حق سچ کی بات کی، کرکٹ اور کرکٹرزکے لئے آواز اٹھانے والے کی آواز ہمیشہ کے لئے بند ہو گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے ٹیسٹ کرکٹر عبد القادر کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالقادر کی اچانک وفات کا سن کر دکھ ہوا، پاکستان کرکٹ میں ان خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وہ لیجنڈری کرکٹر اور بہترین انسان تھے۔

لیجنڈ کرکٹر عبدالقادر نے 104 ایک روزہ میچز میں 132 اور 67 ٹیسٹ میچز میں 236 وکٹیں حاصل کیں، انہیں گگلی کا مؤجد بھی کہا جاتا ہے، وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی رہ چکے ہیں۔

اشتہار


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں