معروف اداکار عابد علی انتقال کرگئے

پاکستان ٹیلی ویژن کے کلاسیک عہد میں وارث جیسے ڈرامے سے شہرت حاصل کرنے والے معروف اداکار عابد علی شدید علالت کے بعد 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

عابد علی کافی عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ چند دنوں سے ان کا کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں علاج جاری تھا۔

چند دنوں قبل بھی ان کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی مگر اس وقت ان کی بیٹیوں ایمان علی اور رحمہ نے انہیں جھوٹی افواہیں قرار دیا تھا، مگر اب رحمہ علی نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے والد کے وفات کی تصدیق کی۔

انہوں نے لکھا ‘میرے ہاتھوں میں میرے باپ نے اپنی آخری سانسیں لیں، میں معذرت چاہتی ہوں، اس میں کوئی کال نہیں سن سکتی، ہم اس وقت ایسا نہیں کرسکتے، مگر چونکہ میں نے میڈیا کو بیان دینے کا وعدہ کیا تھا تو ہاں وہ جاچکے ہیں’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں