dengue-virus-in-kpk

ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3674 ہوگئی

لاہور: محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3674 ہوگئی ہے جب کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران وائرس سے 6 افراد دم توڑ گئے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3674 ہوگئی ہے جب کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران وائرس سے 6 افراد دم توڑ گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں رواں برس 2158 افراد ڈینگی مچھر کا نشانہ بنے، راولپنڈی سے 127 اور اسلام آباد سے 198 افراد وائرس کا شکار ہوئے۔

اشتہار


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں