حملہ کرنے والا ملک خود میدان جنگ بن جائے گا، ایران

تہران: ایرانی میجر جنرل نے متنبہ کیا ہے کہ اگر کسی بھی ملک نے ایران پر حملہ کیا تو وہ ملک خود ميدان جنگ بن جائے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے میجر جنرل حسین سلامی نے اپنے ایک بیان میں ایران پر حملہ کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر کسی ملک نے ایران پر حملہ کیا تو وہ ملک خود میدان جنگ بن جائے گا۔ ایران کسی بھی قسم کی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا۔

ميجر جنرل حسين سلامی نے مزید کہا کہ خطے میں جنگ نہیں چاہتے لیکن کسی بھی جنگی صورت حال سے نمٹنے اور اپنے دفاع کے ليے ہر طرح سے تيار ہیں۔ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس لیے جارحیت پسند ممالک ایران کا رخ کرتے ہوئے پہلے کئی بار سوچیں۔

دوسری جانب سعودیہ عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملے کے بعد سے خطے میں پیدا ہونے تناؤ میں کمی اور جنگ کے بجائے مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے روکنے کا اعلان کیا ہے تاہم اس کے باوجود ایران اور سعودی عرب کے درمیان تاحال کشیدگی پائی جاتی ہے۔

اشتہار


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں