ملک بھر میں زلزلہ 19 افراد ہلاک درجنوں زخمی

آزاد کشمیر میں زلزلے کے نتیجے میں اب تک 17 افراد کے جاں بحق اور 300 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے.

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ امریکی جیولاجک سروے کے مطابق رلزلے کی شدت 5.2 تھی اور متاثرہ علاقے کی رینج 250 کلومیٹرتک ہوسکتی ہے، زلزلے کا مرکز آزاد کشمیر کے شہر نیو میرپور شہر سے 3 کلومیٹر جنوب میں تھا۔

اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) نے تصدیق کی ہے کہ میر پور سمیت آزاد کشمیر میں آنے والے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 17 ہوگئی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

آزاد کشمیر کے شہر بھمبر میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا اور گاڑیاں سڑکوں کے اردگرد

جہلم میں بھی زلزلے کے نتیجہ میں گھروں کو شدید نقصان پہنچا اورلوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے. میرپور میں زلزلےسےعمارت گرگئی جس کے نتیجے میں وہاں موجود 50 افراد ملبے تلے دب گئے۔ متعدد افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زلزلے سے سڑکوں پر گہرے شگاف پڑگئے اور کئی گاڑیاں الٹ گئیں جس کے باعث آمد و رفت منقطع ہوگئی ہے۔

لاہور میں شدید ترین زلزلہ کے جھٹکوں کے بعد فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ٹیکسلا،واہ کینٹ، جہلم، سوہاوہ، جھنگ، سرگودھا، سمندری، چنیوٹ، جنڈیالہ شیر خان، ٹوبھہ، گوجرخان، اٹک، اوکاڑہ، رائیونڈ، خوشاب، جڑانوالہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ادھر خیبر پختون خوا میں بھی پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، صوابی ، بونیر ، سوات ، دیر ، چترال سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی پنجاب اور دہلی تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

غیر مصدقہ اطلاعات ملی ہیں کہ منگلا ڈیم سے ڈاؤن اسٹریم کی طرف نہر کنارے سڑکوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ ترجمان منگلا ڈیم کا کہنا ہے کہ ٹیمیں ڈیم کی مانیٹرنگ کررہی ہیں، جلد ہی ڈیم کا سروے مکمل ہوجائے گا۔ اس سے پہلے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

اشتہار


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں