کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نیوی اہلکار قتل

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نیوی اہلکار کو قتل کردیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ مقتول عبدالاشفاق کو گرین ٹاؤن میں تقریباً 3 بج کر 45 منٹ پر گھر پر نشانہ بنایا گیا۔

ایس ایس پی کورنگی علی رضا نے متوفی کے اہلخانہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دو مسلح شخص گھر میں آئے اور عبدالاشفاق پر فائرنگ کردی۔

انہوں نے بتایا کہ مقتول نیوی اہلکار کے پیٹ میں گولی لی تاہم انہیں پی این ایس شفا منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

اس ضمن میں ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ مشتبہ ملزمان گھر سے کچھ بھی ساتھ لے کر نہیں گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے گواہ نہیں ملے جو اس امر کی تصدیق کر سکیں کہ قاتلوں اور مقتول کے مابین کوئی تلخ کلامی ہوئی ہو۔

پولیس کے مطابق وہ قتل کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کررہے ہیں تاکہ قاتلوں کا سراغ لگایا جاسکے۔

علاوہ ازیں بتایا گیا کہ مقتول پی این ایس عظمت میں بطور ماسٹر چیف پیٹی افسر تعینات تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات پیش آئے تھے،

اگست کے اواخر میں گلشن اقبال میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک ڈاکٹر کو قتل کردیا تھا۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح افراد نے 58 سالہ ڈاکٹر حیدر عسکری کو کے ڈی اے مارکیٹ، بلاک 3 میں ڈسکو بیکری کے قریب نشانہ بنایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں