بھارت میں موسلا دھار بارشیں، 44 افراد ہلاک

نئی دلی: بھارت ميں ہونے والی شديد بارشوں کے باعث 44 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی بھارت کے علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل ہونے والی بارشوں کے باعث دو ڈیم ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے پانی کا ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا اور بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ ہزاروں لوگ بے گھر اور 44 افراد ہلاک ہوگئے۔ رواں ہفتے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 59 ہوگئی۔

قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ریاست اتر پردیش میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے جہاں سے گزرنے والے دو دریاؤں میں طغیانی آئی اور مسلسل بارشوں سے ڈیم بھی ٹوٹ گئے جس کے باعث ارد گرد کے علاقے زیرآب آگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں