چین:ٹریفک حادثے میں36 افراد ہلاک

چین کے صوبے جیانگسو میں ٹریفک حادثے میں 36 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر بس اور ٹرک کا یہ حادثہ مشرقی چین میں پیش آیا، مسافر بس میں 69 مسافر سوار تھے۔

پولیس حکام کے مطابق بس ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکرا گئی،خوفناک حادثے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

حکام کے مطابق زخمیوں میں 9 کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، ایک زخمی کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جبکہ 26 مسافروں کے زخم معمولی نوعیت کے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں