وزیراعظم عمران خان جلد استعفی دینے والے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد استعفی دینے والے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے نیب ریفرنس میں گرفتار اپنے والد آصف زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔ اس دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کورٹ آرڈرکےباوجودآصف زرداری کوطبی سہولت فراہم نہیں کی جا رہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق عدالتی حکم پرمکمل عملدرآمدکیاجائے، نوازشریف کی طرح آصف زرداری کو بھی نجی ڈاکٹر تک رسائی دی جائے، ن لیگ اور ہماری قیادت کی زندگیوں سے کھیلاجارہاہے، آصف زرداری نے ای سی ایل سے نام نکالنے اور باہرجانے کی اجازت نہیں مانگی۔

چیرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سے ملک،سیاست اورمعیشت نہیں چل رہی، نااہل سلیکٹڈکٹھ پتلی اورجعلی ضدی وزیراعظم ملک نہیں چلاسکتا، عمران خان جلد استعفی دینے والاہے، آزادی مارچ میں شرکت کرنےوالے تمام افرادکوسلام پیش کرتاہوں، ابھی تو یہ سفر شروع ہوا ہے ابھی بہت کچھ ہونے والا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے پارلیمنٹ کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے، پیپلزپارٹی اختلافات کے باوجود جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے، لیکن وزیراعظم عمران خان نے پارلیمان پرتالالگادیا ہے، حکومت عوام کو احتجاج کے لیے جمہوری فورم نہیں دے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں