لندن حملہ حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک

مرکزی لندن میں واقع لندن برِج پر چاقو کے وار کر کے کئی افراد کو زخمی کرنے کے بعد پولیس کی گولی سے ہلاک ہو نے والے حملہ آور کی شناخت عثمان خان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ دہشت گردی کے جرم میں جیل کاٹ چکا تھا۔

لندن برج پر ہونے والے اس حملے میں اب تک دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو چکے ہیں۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کا نشانہ بننے والے دو عام شہری بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ 28 سالہ حملہ آور عثمان حملے کے وقت جیل سے باہر رہ رہے تھے۔

انھیں ایک پولیس افسر نے اس وقت گولی ماری جب ایک عام شہری نے انھیں قابو کیا ہوا تھا۔

پولیس نے واقعے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا ہے۔

میٹ پولیس کمشنر کریسیڈا ڈک نے پریس کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ جمعے کو حملے کا آغاز فش مونگرز ہال سے ہوا۔ یہ برج کے شمالی سرے پر واقع ہے۔ یہاں قیدیوں کی بحالی کے سلسلے میں کیمبرج یونیورسٹی کی کانفرنس جاری تھی۔

ٹائمز اخبار کے مطابق مشتبہ شخص اس کانفرنس میں شرکت کر رہا تھا۔

اخبار کے مطابق عثمان کو جیل سے ایک ماہ قبل اس شرط پر رہائی ملی تھی کہ وہ الیکٹرانک ٹیگ کو پہنے رکھیں گے تاکہ ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے۔

اس تقریب میں درجنوں افراد یونیورسٹی کے طلبا اور سابق قیدی موجود تھے۔

کریسیڈا ڈک کہتی ہیں کہ پولیس نے ابتدائی کال موصول ہونے کے پانچ منٹٹ کے اندر مشتبہ حملہ آور کا مقابلہ کیا جس کے بارے میں یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ اس کے پاس نقلی دھماکہ خیز مواد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں