چکوال کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

چکوال: دھرابی کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہوگئے۔

چکوال کے علاقے دھرابی کے قریب تلہ گنگ سے فیصل آباد جانے والی مسافر کوچ بےقابو ہوکر ٹرک سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے 16 مسافر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال چکوال منتقل کیا گیا، جہاں طبی عملے نے 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، طبی عملے کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہے، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں