اورنج لائن میٹرو ٹرین سروس کا آزمائشی بنیادوں پرآغاز

لاہور: پاکستان کی پہلی الیکٹرک ٹرانسپورٹ اورنج لائن میٹروٹرین نے اپنے پورے روٹ پر آزمائشی سفر کا آغاز کردیا ہے۔

اورنج لائن میٹروٹرین ڈیرہ گجراں سے اپنی منزل علی ٹاؤن کی جانب آزمائشی سفر پر روانہ ہوئی۔ اورنج لائن ٹرین میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی، پنجاب حکومت کے خصوصی مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ سمیت اہم شخصیات سوار تھے۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین روٹ کے 26 اسٹیشنز پر2000 سے زائد پولیس افسران اور جوان ڈیوٹی پرتعینات کئے گئے۔

اورنج ٹرین کو 3 ماہ تک آزمائشی طورپرچلا کراس کا مکینیکل، الیکٹریکل اوربریک سسٹم چیک کیا جائے گا اور شہریوں کو ٹرین پر سفر کیلئے ابھی مزید3 ماہ کا انتظار کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں