یو اے ای کا پاکستان میں 20 کروڑ ڈالر لاگت کے 40 منصوبے شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں 20 کروڑ ڈالر لاگت کے 40 مںصوبے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کی ترقی کے لیے متحدہ عرب امارات نے اہم قدم اٹھایا ہے اور پاکستان کی معاشی حالت بہتر کرنے کے لیے یہاں 40 منصوبے ش

یو اے ای کے سفارت خانے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے پاکستان کے لیے تحفہ دیا ہے، اماراتی صدر کی ہدایت پر پاکستان میں ترقیاتی اور انسانی ہمدردی کے 40 منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا جن پر 20 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔

منصوبوں اور سرمایہ کاری کی تصدیق کرتے ہوئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ٹویٹ کیا جس میں انہوں ںے منصوبوں پر پاکستان کی جانب سے یو اے ای کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں