امریکا نے خطے میں اپنی موجودگی کے خاتمے کا آغاز کردیا ہے، ایرانی وزیرخارجہ

تہران: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ امریکا نے خطے میں اپنی موجودگی کے خاتمے کا آغاز کردیا ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر ایران میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ آئی، صدر حسن روحانی اور پاسدران انقلاب کے کمانڈر کی جانب سے امریکا سے بدلہ لینے کی دھمکی دی گئی ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ پہلے ہی ایک بیان میں امریکی حملے کو دہشت گردی اور عراقی کی سالمیت میں مداخلت قرار دے چکا ہے تاہم اب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر امریکا کی جانب سے سخت بیانات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی پرحملے کے بعد امریکا نے خطے میں اپنی موجودگی کے خاتمے کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں