کوئٹہ میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی

کوئٹہ: لیڈی ڈفرن اسپتال کے قریب سیکیورٹی فورسز پر بم حملے میں دو افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ میں ڈفرن اسپتال کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق میکانگی روڈ پر ہونے والے دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور اس کی آواز دور دور تک سنائی دی، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فورسز کی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جب کہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں