پشاور میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ 9 افراد زخمی

پشاور کی کارخانو پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور پولیس اہلکار سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جس کے ترجمان نے کہا کہ 9 زخمیوں کو یہاں لایا گیا جن میں 5 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے 2 خواتین کی حالت نازک ہے۔

تاہم ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے دھماکے میں 10 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

اے آئی جی بم ڈسپوزل اسکواڈ شفقت ملک نے کہا کہ دھماکا دستی بم کا تھا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں