وزیراعظم کا آٹے کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کریک ڈاون کا حکم دے دیا۔

حکومت نے آٹے کی قیمت میں اضافے پر سخت انتظامی اقدامات کرنے پر غور شروع کردیا۔ اس حوالے سے وزیراعظم آفس کی جانب سے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز سے رابطہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹا بحران پر ملک گیر گرینڈ آپریشن زیرغور ہے اور وزیراعظم آفس نے چاروں چیف سیکریٹریز کو وزیراعظم عمران خان کا انتہائی اہم پیغام پہنچایا۔

وزیر اعظم ہاؤس کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ اس حوالے سے صوبائی حکومتوں، چیف کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں