Qamar-Javaid-Bajwa

پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے روٹری انٹرنیشنل کی چار رکنی ٹیم نے ملاقات کی جس میں پولیو کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی کوششوں اور صحت عامہ کے امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور پاکستان میں صحت کے شعبے میں روٹری انٹرنیشنل کے کردار کو سراہتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں