امریکا: کورونا وائرس سے ہلاکتیں 12 تک پہنچ گئیں، کیلیفورنیا میں ایمرجنسی نافذ

امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے جبکہ ریاست کیلیفورنیا میں وائرس کی وجہ سے پہلی ہلاکت کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

71 سالہ شخص کیلیفورنیا کے ساحل پر لنگر انداز بحری جہاز میں میکسکو جانے کے لیے سوار ہوا تھا جو کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوگیا، جس کے بعد عملے اور مسافروں میں بھی وائرس کی علامتیں ظاہر ہونے پر جہاز کو واپس جانے سے روک دیا گیا۔

بحری جہاز کی کمپنی کے مطابق جہاز پر تقریباً ڈھائی ہزار مسافر سوار ہیں اور عملے کے ارکان کی تعداد ایک ہزار 150 ہے۔

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسوم نے ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’ریاست کیلیفورنیا کیسز کی شناخت اور کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کے لیے حکومت کی ہر سطح پر کام کررہی ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں