ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 1914 ہوگئی، 26 افراد جاں بحق

کراچی: ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 914 ہوگئی جب کہ 26 افراد جاں بحق اور 58 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سیل کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 914 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ ایک مریض دم توڑ گیا، 12 کی حالت تشویشناک ہے اور 58 مریضوں نے اس وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے، جہاں 652 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے، سندھ میں 676 ، خیبر پختونخوا میں 221، بلوچستان میں 153 ، اسلام آباد میں 58 ، گلگت بلتستان میں 148 اور آزاد کشمیر میں 6 مریض ہیں۔

وفاقی کابینہ نے کورونا وبا کے باعث عوام کے لیے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک میں لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے تصدیق کی ہے کہ صوبے بھر میں مزید 61 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 627 ہوگئی ہے۔ اب تک سندھ میں 41 کورونا متاثرہ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اپنی ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹک کٹس کی بھرمار ہو رہی ہے،اس صورت میں وہ ‏صوبائی حکومتوں اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان جب تک اپنی کٹس کی تصدیق نہیں کرتا، اس وقت تک صرف تصدیق شدہ کٹس ہی درآمد کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں