ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4970 ہوگئی، 77 افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 970 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے 77 افراد جاں بحق اور 762 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 457 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 182 میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 4 ہزار 970 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 افراد کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 77 ہوگئی ہے جب کہ 50 کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں