کرونا وائرس:امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد اٹلی سے بڑھ گئی

نیویارک: امریکی محکمہ صحت کے مطابق امریکہ میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 20،061 ہوگئی. واضح رہے کہ کرونا وائرس سےامریکہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کسی بھی ملک سے زیادہ ہے. امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس سے 2،000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے. امریکی انتظامیہ کے مطابق زیادہ تر افراد بوڑھے ہیں اور ان کی اکثریت اولڈ ہاؤسز میں مقیم تھی.

اٹلی میں ہلاک شدگان کی تعداد 19,468 سپین میں 16,480، فرانس میں 13،832 افراد کرونا وائرس کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے. واضح رہے کہ کرونا وائرس دنیا میں سب سے پہلے چین کے صوبے ووہان سے شروع ہوا اور چند ماہ میں‌ دنیا بھر میں پھیل گیا، چین میں وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 3,339 ہے.

طب کی دنیا میں اس وائرس کی ویکسین تاحال دستیاب نہیں ہے فوری طور پراس بیماری سے ہونے والے اثرات کوختم کرنے پر زور دیا جاتا ہے جس سے وائرس کسی حد غیرفعال ہوجاتا ہے تاہم کرونا وائرس Recurring (دوبارہ ہوجانے والی) بیماری ہے اور اس وائرس سے صحت مند افراد کسی بھی وقت اس بیماری سے دوبارہ متاثر ہو سکتے ہیں. برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک معروف سائنس دان کا کہنا ہے کہ وہ 80 فی صد تک یقین رکھتے ہیں کہ کرونا وائرس کی ویکسین ستمبر تک تیار کرلیں گے.

نوٹ: تمام اعداد و شمار متعلقہ ممالک کی حکومتوں کے جاری شدہ اور کنفرم ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں