بلوچستان میں بیرونی مداخلت کے خلاف آواز بلند کرینگے، اعجاز احمد شاہ

کابل: افغانستان نے عید الفطر کے موقع پر ہونے والی جنگ بندی کے دوران 2 ہزار طالبان جنگجوؤں کی رہائی کا اعلان کردیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے جذبہ خیر سگالی کے تحت طالبان قیدیوں کی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل حکومت طالبان کے ساتھ مزید مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

افغان صدر کے ترجمان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی جنگ بندی کے ردعمل میں ان کے 2 ہزار قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے عیدالفطر پر افغان حکومت سے 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ صدر اشرف غنی نے اس جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغان فورسز جنگ بندی کی شرائط کا احترام کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں