روسی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک

ماسکو: روسی فوج کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز ہنگامی لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

روسی میڈیا کے مطابق چھوکوٹکا کے علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی اور اس دوران تیز رفتار ہیلی کاپٹر عمودی سمت میں رن وے سے ٹکرا گیا جس کے باعث ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اُٹھی۔

آتشزدگی کے باعث ہیلی کاپٹر جل کر خاکستر ہوگیا اور چاروں فوجی اہلکار جل کر ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو اداروں نے ہیلی کاپٹر کے ملبے سے مسخ شدہ لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ ہیلی کاپٹر کے ملبے کو رن وے سے ہٹا دیا گیا۔

روسی فضائیہ کے ترجمان نے حادثے کی وجہ ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کو قرار دیا ہے جب کہ لاشوں کو فرانزک لیب منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈی این اے میچنگ کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گے تاحال ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں