کینیا میں مداحوں نے گلوکار کی شایان شان تدفین کیلیے میت چرالی

نیروبی: کینیا میں کووڈ -19 کی وجہ سے ہلاک ہونے والی معروف گلوکار کے مداحوں نے ان کی قبر کھود کر میت نکال لی اور فرار ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کے 33 سالہ معروف گلوکار ابینی جاچیگا مبینہ طور پر کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوگئے جس پر مقامی انتظامیہ نے تمام تر حفاظتی تدابیر کو بروئے کار لاتے ہوئے گلوکار کی آخری رسومات ایس او پیز کے ساتھ سادگی سے ادا کردیں تاہم مداحوں کی بڑی تعداد تدفین کے عمل میں شرکت کرنا چاہتی تھی جنہیں پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کرکے منتشر کیا۔

مداح پولیس تشدد کے باعث اُس وقت تو منتشر ہوگئے لیکن پولیس کے جانے کے بعد دوبارہ واپس آئے اور قبر کھود کر میت نکال لی اور فرار ہوگئے۔ پولیس کو میت چوری کی خبر ملی تو مداحوں سے مذاکرات کیے اور آنجہانی گلوکار جاچیگا کی دوبارہ تدفین کی۔ مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے محبوب گلوکار کی آخری رسومات شایان شان طریقے سے کرنا چاہتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں