کرونا وائرس سے مرنے والے 43 % امریکی اولڈ ہاوسز سے وابستہ

نیویارک: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق کرونا وائرس سے مرنے والے 43 % امریکی اولڈ ہاوسز سے وابستہ ہے. جن میں اکثریت بوڑھے افراد اور باقی وہاں پر کام کرنے والے ملازمین ہیں.

26 جون تک امریکہ میں‌ وائرس سے مرنے والے کل افراد کی تعداد 127,419 ہے جن میں‌ سے 54،000‌‌‌‌‌ افراد کا تعلق اولڈ ہاوسز سے ہے.

امریکی ادارہ Centers for Disease Control and Prevention کے مطا بق COVID-19 ایک نئی قسم کی بیماری ہے جو کرونا نامی وائرس کی وجہ سے انسان کو لاحق ہوتی ہے. 60 سے زائد عمر کے افراد اس بیماری میں جلد مبتلا ہوتے ہیں اور مرنے والے زیادہ تر افراد کی عمر 60 سال سے زائد ہے.

واضح رہے کہ اس وقت امریکہ میں 12،000 سے زائد اولڈ ہاوسز ہیں. امریکی محکمہ صحت صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے اور جلد اولڈ ہاوسز کے بارے میں‌ بڑے فیصلے متوقع ہیں.

نوٹ: خبر میں‌ بیان کئے گئے اعداد و شمار امریکی حکومت کی جانب سے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو دیے گئے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں