اسلام آباد میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال؛ 2 افراد جاں بحق

اسلام آباد:بدھ کی صبح 4 بجے کے قریب شروع ہونے والی شدید بارش سے مختلف علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی جس سے سڑکوں، گلیوں سمیت نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

ای الیون ٹو کی گلی نمبر تین میں واقع بیسمنٹ میں پانی بھر جانے سے ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ کاشف یاسین فیملی کے ہمراہ بیسمنٹ میں مقیم تھا۔ بارش کا پانی بھرنے سے کاشف کی بیوی اورسات سالہ بیٹا مصطفی دم توڑ گئے۔

سیلابی صورتحال سے ٹریفک کی روانی متاثرجب کہ سڑکوں، گلیوں سمیت نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ سی ڈی اے ترجمان کا کہنا ہے اسلام آباد میں فلیش فلڈ جیسی صورتحال کو حل کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں