دنیا کے دس امیر ترین افراد

2017 دنیا کے امیر ترین لوگوں کے لیئے ایک ریکارڈ ساز سال رہا اور اس سال دنیا کے ارب پتی افراد میں 13 فیصد اضافہ ہوا، پچھلے سال ارب پتی افراد کی تعداد 1810 تھی جو اس سال بڑھ کر 2043 ہو گئی ہے- ان افراد کے کل اثاثہ جات کی مالیت 18 فیصد اضافہ کے ساتھ 7.67 کھرب امریکی ڈالر ہو گئی ہے-

امریکی شہری بل گیٹس اس سال بھی دنیا کے سب سے امیر ترین افراد کی فہرست میں اول ہیں، مشہور امریکی کاروباری میگزین Forbes ہر سال دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست شائع کرتا ہے- میگزین کی سال 2017 کی فہرست کے مطابق دنیا کے دس امیر ترین افراد مندرجہ ذیل ہیں-

1- بل گیٹس 86.9 ارب ڈالر

Bill Gates

بل گیٹس پچھلے 23 سال میں سے 18 سال تک دنیا کے امیر ترین آدمی رہے ہیں، انھوں نے 2014 میں مائیکروسافٹ کی چئیرمین شپ چھوڑ دی تھی لیکن اب بھی وہ کمپنی کے ٹیکنالوجی ایڈوائزر اور بورڈ ممبر ہیں جس کی بنیاد انھوں نے 1975 میں رکھی تھی- بل گیٹس تسلسل سے اپنے مائیکروسافٹ حصص بیچتے آئے ہیں، ان کے پاس اب بی 2.3 فیصد حصص ہیں جو ان کی کل مالیت کا صرف 13 فیصد حصہ ہے- انھوں نے اور بھی کئی کاروباروں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے جس میں کینیڈا کی قومی ریلوے، ٹریکٹر بنانے والی کمپی ڈیئراینڈ کو اورآٹونیشن شامل ہیں-

2- جیف بیزوس 76.2 ارب ڈالر

jeff-bezos

جیف بیزوس مشہورِذمانہ‌ ویب‌سائٹ Amazon.com کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں، ان کے کل اثاثہ جات کی مالیت میں‌ بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ ان کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ یونٹ اور ایمازون ویب سروسز کی کامیابی ہے- جیف بیزوس نے 2016 میں شیئرہولڈرز کے ایک اجلاس میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی کپمنی سالانہ 100 ارب ڈالر کی فروخت تک پہنچنے والی سب سے تیز کمپنی ہے- جیف بیزوس کی پرورش ان کی والدہ اور سوتیلے باپ نے کی، انھوں نے 1994 میں ایک بہترین نوکری چھوڑ‌کر انٹرنیٹ پر کتابیں بیچنے کا کاروبار شروع کردیا- اب ان کی کمپنی ہر وہ چیز بیچتی ہے جس کا صارف موجود ہے- امریکی اخبار نیویارک پوسٹ بھی جیف بیزوس کی ملکیت ہے جو انھوں نے 2013 میں 25 کڑوڑ‌ ڈالرمیں خریدا تھا-

3- ایمنسیو اورٹیگا 75.8 ارب ڈالر

amancio-ortega

ایمنسیو اورٹیگا یورپ کے سب سے امیر ترین آدمی ہیں اور دنیا کے سب سے مالدار ریٹیلر ہیں- ایمنسیو فیشن کی دنیا کے سرخیل ہیں اورانڈیٹکس نامی کمپنی کے شریک بانی ہیں جو انھوں نے اپنی سابقہ اور مرحوم بیوی روزالیہ میرا کے ساتھ بنائی تھی- مشہور فیشن برانڈ Zara بھی اسی کمپنی کی ملکیت ہے- ایمنسیو سالانہ اوسطاََ 40 کڑوڑ ڈالر کا منافع کماتے ہیں، اس پیسہ سے وہ رئیل سٹیٹ کے کاروبار میں سرمایہ کاری کرتے ہیں- ان کی میڈرڈ، بارسلونا، لندن، شکاگو، میامی اور نیو یارک میں‌ بھی پراپرٹی ہے-

4-وارن بفٹ 74.7 ارب ڈالر

warren buffet

وارن بفٹ امریکی کمپنی برکشائر ہیتھاوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں اور پچھلے ماہ تک وہ دینا کے دوسرے امیر ترین آدمی تھے، ان کو کاروباری دنیا میں تاریخ کا سب سے کامیاب سرمایہ کار مانا جاتا ہے- ان کی کمپنی برکشائر ہیتھاوے کی ملکیت میں 60 مزید کمپنیاں بھی شامل ہیں- وارن بفٹ نے جب اپنی زندگی میں پہلی بار حصص کی خریداری کی تب ان کی عمر صرف 11 سال تھی اور انھوں نے 13 سال کی عمر میں‌ پہلی بار ٹیکس جمع کروایا- انھوں نے اپنی 99 فیصد جائیداد فلاحی کاموں کے لیئے مختص کرنے کا اعلان کر رکھا ہے اور اب تک وہ 28 ارب ڈالر عطیہ کر بھی چکے ہیں-

5- کارلوس سلم ہیلو 60 ارب ڈالر

carlos-slim-helu

کارلوس سلم ہیلو میکسکو کے سب سے امیر آدمی ہیں، وہ اوران کا خاندان امریکہ مووِل کے مالک ہیں جوکہ لاطینی امریکہ کی سب سے بڑی ٹیلی کام فرم ہے- اس کے علاوہ انھوں نے میکسکو کے تعمیراتی کاموں، کان کنی اور رئیل سٹیٹ میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے- کارلوس سلم ہیلو امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں بھی 17 فیصد حصہ دار ہیں- کارلوس کے پاس ادب کے قیمتی فن پاروں کی ایک کثیر تعداد موجود ہے جو میکسکو سٹی کے سومایہ میوزیئم میں رکھی ہیں-

6-مارک زکربرگ 59.4 ارب ڈالر

mark-zuckerberg

مارک زکربرگ دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک کے شریک بانی، چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسرہیں، انھون نے امریکہ کی مشہورومعروف ہارورڈ یونیورسٹی میں جاری تعلیم چھوڑ کر 2004 میں فیس بک کی بنیاد رکھی تھی- اس وقت ان کی عمر صرف 19 سال تھی- وارن بفٹ کی طرح مارک زکربرگ اوران کی اہلیہ پریسزلہ چان نے بھی اپنی 99 فیصد جائیداد فلاحی کاموں میں‌ لگانے کا اعلان کر رکھا ہے-

7- لیری ایلیسن 55 ارب ڈالر

larry-ellison

لیری ایلیسن سافٹ ویئر فرم اوریکل کے شریک بانی ہیں جس کی بنیاد انھوں نے 1977 میں‌ رکھی تھی- حالنکہ انھوں نے 2014 میں‌ چیف ایگزیکٹو آفیسرکی پوسٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا لیکن اب بھی وہ کمپنی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسراورچیئرمین ہیں- لیری ایلیسن نے بھی کالج کی تعلیم حاصل نہیں‌ کی ہے اورانھوں نے اپنے کام کا آغاز سی‌آئی‌اے کی ڈیٹابیس بنانے سے شروع کیا تھا- 2016 میں انھوں نے ساؤتھ کیلیفورنیا یونیورسٹی کو 20 کڑوڑ ڈالر کا عطیہ دیا جو کہ ایک کینسرٹریٹمنٹ سینٹر کی تعمیر کے لیئے تھا-

8- چارلز کاچ 48.1 ارب ڈالر

charles-koch

چارلز کاچ امریکہ کی دوسری سب سے بڑی پرائیویٹ کمپنی کاچ انڈسٹریز کے 1967 سے لے کر اب تک چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں- ان کے کاروباری اتحاد کی فروخت 100 ارب ڈالر تک ہے جس کا ذریع کیمیکلز، پائپ لائینز، ڈکسی کپس، براؤنی پیپرٹاولزاور سٹائنماسٹر کارپٹس کی فروخت ہے- ان کے والد فریڈ کاچ نے اس کاروبار کا آغاز 1940 میں کیا تھا جو کہ خام تیل کو پیٹرول میں تبدیل کرنے سے متعلق تھا-

8- ڈیوڈ کاچ 48.1 ارب ڈالر

David Koch

ڈیوڈ کاچ اور چارلز کاچ بھائی ہیں لیکن ڈیوڈ کے پاس کمپنی کے اکثریتی شیئر ہیں اور وہ کاچ انڈسٹریزکے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ہیں- ڈیوڈ کاچ اب امریکہ کے شہر نیویارک میں مقیم ہیں اور وہ کاچ کیمیکل ٹیکنالوجی گروپ کی دیکھ بھال کرتے ہیں- ڈیوڈ اپنے فلاحی کاموں کی وجہ سے کافی مشہور ہیں اور لنکن سینٹر اور میموریل سلون کیٹرنگ کینسر سینٹر کو مستقل عطیات فراہم کرتے رہتے ہیں-

10- مائیکل بلومبرگ 47.3 ارب ڈالر

michael-bloomberg

مائیکل بلومبرگ نے اپنی میڈیا اور معاشی معلومات فراہم کرنے والی کمپنی بلومبرگ کی بنیاد 1981 میں‌ رکھی تھی اور وہ اب بھی اپنی کمپنی کے 88 فیصد حصہ دار ہیں- انھوں نے ہتھیاروں کی پابندی اورموسمیاتی تبدیلیوں سے نبرد‌ آزما ہونے جیسے مقاصد کے لیئے 4 ارب ڈالر عطیہ کیئے ہیں- مائیکل نے 1966 میں وال سٹریٹ میں‌ موجود سالومن بارادرز نامی بینک میں ایک معمولی سی نوکری سے شروعات لی اور 15 سال بعد انہیں اس نوکری سے نکال دیا گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں