electric-cars-pakistan-super-power

پاکستان کی سڑکوں پر جلد ہی بجلی سے چلنے والی گاڑیاں نظر آئیں گی

electric-cars-pakistan-super-power
Photo Courtesy: Tribune

کراچی: سپرپاورموٹرسائیکل بنانے والی کمپنی نے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے دو ماڈل متعارف کروائے ہیں‌ اوراگلے تین ماہ تک انہیں فروخت کے لیئے مارکیٹ میں‌ پیش کرنے کا اراداہ رکھتی ہے- اب جلد ہی پاکستان کی سڑکوں پرالیکٹرک گاڑیاں رواں‌ دواں نظر آئیں گی-

بجلی سے چلنے والی ان چھوٹی گاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے- ان گاڑیوں کی بیٹری کومکمل چارج کرنے کے لیئے سات گھنٹے درکارہوتے ہیں‌ لیکن ایک بار چارج ہونے کے بعد یہ 120 کلومیٹر تک فاصلہ طے کر سکتی ہیں- این-جے آٹو انڈسٹریز کے مارکیٹنگ ایکزیگٹِو عبدلمقست نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا‌

“ابھی تک ان گاڑیوں کی ٹارگٹ مارکیٹ طے نہیں کی گئی ہے لیکن یہ گاڑی ہر عمر کے لوگ چلا سکتے ہیں- ہمارا یقین ہے کہ آنے والے سالوں میں الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں تیزی سے اضافہ ہوگا- ہم نے اس بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے الیکٹرک گاڑیاں‌ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے” – انھوں نے یہ دعویٰ‌ بھی کیا ہے کہ ان گاڑیوں چلانے کا خرچ صرف ا روپیہ فی کلومیٹر ہے-

ان میں سے ایک ماڈل 4 دروازوں‌ والی گاڑی کا ہے جس کی قیمیت 650،000 روپے ہے جبکہ دوسرا ماڈل صرف دو دروازوں والا ہے اور اس کی قیمت 600،000 روپے ہے- سپر پاور کمپنی اس وقت ڈیلرشپس کی تلاش کر رہی ہے تا کہ ان گاڑیوں کی فروخت ان کے موٹرسائیکل بزنس سے ہٹ کر کی جا سکے-

electric-cars-pakistan-super-power1
Photo Courtesy: Tribune

ان گاڑیوں میں 12 وولٹس کی بیٹریاں نصب ہیں اور انہیں گھر میں رکھے UPS کی طرح چارج کیا جاسکتا ہے، چارجنگ کے لیئے کسی خاص‌ سوِچ یا مشینری کی ضرورت نہیں‌ ہے- یہ گاڑیاں‌ چین سے درآمد کی جا رہی ہیں جو کہ الیکٹرک گاڑیوں کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے- چین میں نہ صرف پروائیویٹ سیکٹر بلکہ خود حکومت نے بھی الیکٹرک کار انڈسٹری میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے-

چین میں‌ الیکڑرک گاڑیوں کی سالانہ فروخت 4 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور حکومت 2020 تک 50 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا ارادہ رکھتی ہے-

پاکستان عرصہ دراز سے بچلی کی کمی کے مسائل سے دوچار ہے اور ملک کی آٹو انڈسٹری اسی مسلہ کی وجہ سے کبھی الیکٹرک گاڑیوں کی طرف متوجہ نہیں ہوئی، تاہم اب حالات کافی بدل رہے ہیں- پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت میاں‌ منشاء نے پچھلے ماہ کہا کہ وہ بھی ملک میں الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں متعارف کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں- میں منشاء کی نشاط مل لمیٹڈ اور ہنڈائی موٹر کمپنی کے مابین ایک معاہدہ طے پایا ہے اور دونوں‌ مل کر پاکستان میں گاڑیا‌ں اسمبل کریں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں