honda-brv-introduced-pakistan

ہنڈا اٹلس نے پاکستان میں BR-V ماڈل متعارف کروا دیا

honda-brv-introduced-pakistan

لاہور: ہنڈا اٹلس نے اپنی پہلی مقامی طور پر تیار کی گئی SUV گاڑی جعع کے روز متعارف کروائی ہے اوراس گاڑی کے 45 فیصد اجزاء پاکستان ہی میں‌ تیار کئے گئے ہیں-

اس گاڑی کا نام بولڈ رن اباؤٹ وہیکل (BR-V) ہے اوراس میں سات افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، اس گاڑی کے دو ماڈل
i-VTEC اور i-VTEC S متعارف کروائے گئے ہیں جن کی قیمت 22.3 لاکھ اور23.3 لاکھ ہے- ہنڈا BR-V میں 1.5 لیٹر انجن استعمال کیا گیا ہے-

کمپنی کے مطابق مقامی طور پر تیار کئے گئے اجزاء‌ کی وجہ سے گاڑی کی قیمت اتنی کم ہے، کم قیمت کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ ہنڈا اپنی فروخت میں‌ اضافہ کرنا چاہ رہی ہے اور ساتھ ہی نئے صارفین کو متوجہ کرنا چاہتی ہے جوکہ SUV گاڑی خریدنا چاہتے ہیں-

Honda-BR-V-Interior

ہنڈا اٹلس کارز لمیٹد کے مارکیٹنگ اور سیلز کے جنرل مینیجر نے کہا ہے “پاکستان میں عام طور پر SUV گاڑیاں بہت ہی مہنگی ہیں اور زیادہ تر لوگ اس طرح کی گاڑیاں خریدنے کی طاقت نہیں رکھتے- جس قیمت کی پیشکش ہم کر رہے ہیں وہ تقریباً 90 فیصد صارفین کی قوتِ خرید میں ہیں- ہم امید کرتے ہیں کہ اس سے ہماری فروخت میں اضافہ ہوگا اور ساتھ ہی نئے صارفین بھی ہنڈا کمپنی کی طرف متوجہ ہوں گے-”

“ہم پراعتماد ہیں کہ BR-V شہری اور دیہی آبادی میں بہت مقبول ہوگی جس سے ہمای فروخت میں‌ اضافہ ہوگا اور ہمارا برانڈ مزید مضبوط ہوگا- پاکستان ہنڈا کے لئے ایک اہم منڈی ہے، ہم اپنے کاروبار کے پھیلاؤ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مستقبل میں‌ نئی مصنوعات متعارف کرواتے رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں” ہنڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ کے صدر اور سی ای او ٹوئچی اشی یاما نے کہا-

اپنا تبصرہ بھیجیں