new-honda-150cc-launched-atlas-honda

ہنڈا نے نیا 150ccموٹرسائیکل متعارف کروا دیا

new-honda-150cc-launched-atlas-honda
Photo Courtesy: Tribune

لاہور: ایٹلس ہنڈا لیمیٹڈ نے 150cc انجن والا ایک نیا موٹرسائیکل متعارف کروا دیا ہے جس کی قیمیت 1 لاکھ 60 ہزار ہے-

ہنڈا اپنی مصنوعات کی اقسام میں‌ اضافہ کرنا چاہ رہی ہے اور کمپنی کا یقین ہے کہ بڑھتی ہوئی مڈل کلاس اورفی کس آمدنی کی وجہ سے کمپنی کی فروخت میں‌ اضافہ ہوگا- کمپنی کے جنرل منیجرآفاق احمد کا کہنا ہے “ہم اپنی کمپنی کی نئی سے نئی مصنوعات متعارف کروا رہے ہیں تا کہ ہمارے صارفین کے پاس انتخاب کے زیادہ سے زیادہ مواقع ہوں- آنے والے دنوں میں‌ ہم اپنی مصنوعات کی اقسام میں‌ اور بھی اضافہ جاری رکھیں گے اور صارفین کی ہرضرورت کو پورا کریں گے”-

آفاق احمد نے مزید کہا “پاکستان کی مڈل کلاس میں فی کس آمدنی میں مضبوط اضافہ کی وجہ سے موٹرسائیکل مارکیٹ میں زیادہ طاقت ور انجن والے موٹرسائیکل کی مانگ میں‌ اضافہ ہورہا ہے اور ہمارے 125ccماڈل کی فروخت کے اعدادوشمار اس بات کا ثبوت ہے- سال 16-2015 میں 125cc ماڈل کے 252304 موٹرسائیکل فروخت ہوئے تھے اور 19-2017 میں فروخت میں 18 فیصد اضافہ کے ساتھ اب تک 301586 موٹرسائیکل فروخت ہو چکے ہیں-”

اپنا تبصرہ بھیجیں